14 مئی 2013 - 19:30
تصویری رپورٹ/ بحرینیوں کے جسموں پر آل خلیفہ کی بربریت کے نشان

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دو سال سے بحرین کے نہتے عوام آل خلیفہ کے بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی سرنوشت خود رقم کرنے دیا جائے ان کا یہ مطالبہ ہے کہ سعودی کارندے ان پر اپنا تسلط ختم کریں اور عوام کو انتخابات منعقد کرنے اور اپنا ملک خود چلانے کا حق دیا جائے لیکن دنیا میں جمہوریت کا پرچار کرنے والے یہاں تو خاموشی سے تماشا دیکھ رہے ہیں لیکن شام میں انہیں جہاں بشار الاسد کو اںتخابات سے چنا گیا تھا وہاں انہیں جمہوریت نظر نہیں آ رہی ہے۔ در حقیقت یہ دنیا کی عالمی طاقتیں وہاں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہیں جہاں سے انہیں خود کچھ فائدہ حاصل ہونے کی امید ہو جہاں سے ان کے مفادات پورے نہ ہوتے ہوں وہاں جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ عالمی طاقتیں اگر شام میں جمہوریت کے نفاذ کی کوشش کرنا چاہتی ہیں جہاں اقلیت بھی یہ خواہش نہیں وہاں بحرین میں تو انہیں بدرجہ اولی یہ کام انجام دینا چاہیے جہاں اکثریت دو سال یہی فریاد کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲